وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے برقرار ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آئندہ پندرہ روز کیلئے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Comments are closed.