اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے ، تاہم لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
خیال رہے پیٹرول کی نئی قیمت 110روپے 35 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79روپے 86ہیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اور وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ حماد اظہر کہناتھا کہ وزیراعظم کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا ، پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کےساتھ جڑا ہے اور مجھ سےپہلے 2وزیرخزانہ نے بڑی محنت سے کام کیا اورمعیشت کو استحکام دیا اور میں ان دونوں حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتارہوں گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں جبکہ ای سی سی میں 1800روپے گندم کی امدادی قیمت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.