cougar hookup in louisiana hookup sites like craigslist hookup Millerton casusl hookup review cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہباز گِل کی وضاحت

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔

شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

پیٹرول کی کی زائد قیمتوں سے متعلق عمران ان کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی۔

شہباز گِل نے کہا کہ اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.