پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، جلد قیمتوں کو نیچے لائیں گے، عمران خان آئی ایم ایف سے عوام کا خون نچوڑنے کا معاہدہ کرکے گئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیےفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، حماد اظہر کی نااہلی کے باعث 18 پاور پلانٹ بند ہوئے، جب ایل این جی کی قیمت 3 سے 4 ڈالر تھی تب کیوں نہیں خریدی؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے لیے کسی ادارے سے ریلیف نہیں لینا چاہتے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قائد انقلاب آج کل ضمانت ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، عمران خان 4 سال کا حساب دینے کے بجائے ہم سے 4 ہفتوں کاحساب مانگ رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا ہے۔
Comments are closed.