american hookup lisa wade pdf hookup Longmeadow denver hookup airbnb hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائی قطعی جھوٹ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

آئل کمپنیز نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے پیٹرول پمپس کی سپلائی روک دی ہے، جس کے بعد آئل ڈپو کے باہر پیٹرول ٹینکرز کی لائنیں لگ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.