پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔
نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں دو دو مرتبہ قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، نااہل حکومت اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو کم ازکم ہر ماہ مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔
نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے جبکہ بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو غریب طبقے پر براہ راست مزید بوجھ پڑے گا۔
Comments are closed.