پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، عام آدمی اس مہنگائی سے شدید متاثر ہے اور دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ عام پاکستانی مہنگائی، بلز، بچوں کی فیس اور ملازمت میں غیر یقینی صورتِ حال سے دو چار ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے، موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سبسڈی دے۔
اُنہوں نے کہا کہ اشرافیہ پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی فیول کی ضروریات، ریاست یا ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری کر رہی ہیں۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں حالیہ اضافے پر اندرونی فالٹ لائنز درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی نجکاری حل نہیں ہے، اس سے صورتِ حال مزید بگڑے گی، عام آدمی تو پہلے ہی غیر محفوظ ملازمت سے پریشان ہے۔
Comments are closed.