ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ٹریفک کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مبصرین کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز صبح کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ کم رہا اور ٹریفک جام کے حوالے سے بھی کہیں سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں پیٹرول فروخت میں 25 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قیمت بڑھنے کے سبب لوگوں نے غیر ضروری سفر بند کر دیا ہے۔
آج دن کے اوقات میں کاروباری مرکز صدر ٹاؤن میں بھی ٹریفک بہاؤ معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.