حکومت کی جانب سے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔
منچلی عوام نے بھی حسب روایت میم گیم آن کیا اور اپنے غم اور دُکھوں کا مداوا کرتی دکھائی دی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرول ڈیزل پرائس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
کسی نے اپنی تنخواہ کا موازنہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کیا تو کسی نے پیٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے گرل فرینڈ کی مہنگی جگہ کھانا کھانے کی فرمائش کا حل ڈھونڈ نکالا۔
تو کسی نے عوام کے موجودہ حال پر دلچسپ تبصرہ کیا۔
Comments are closed.