pregnant hookup free hookup sites usa hookup Parsippany NJ best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول مہنگا، فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر اونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور اُن کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔

فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.