جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ، پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے صدر پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.