جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پیٹرول بحران: وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب کرلیا

اسلام آباد: گزشتہ سال جون میں پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران رپورٹ کی روشنی پر وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےگزشتہ سال ملک میں پیدا ہونے والےپٹرول بحران پر وزیر اعظم عمران خان نے ندیم بابر کو قلم دان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے،جبکہ پٹرولیم بحران پر سیکریٹری پٹرولیم کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی  منسٹریل کمیٹی نے ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ اسد عمر نے وضاحت کی کہ ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، وزیر اعظم نے ان کو آزادانہ تحقیقات کے لیے وزارت سے الگ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پٹرول بحران کے سلسلے میں جو بھی مجرمانہ کام ہوئے ہیں، ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، ادارے کو ثبوت سامنے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ایف آئی اے 90 روز میں فرانزک کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ دیکھا جائے گا کہ جو فروخت ہوئی تھی، وہ واقعی تھی یا صرف کاغذی کارروائی کی گئی تھی، اس کی تحقیقات کی جائے گی کہ کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟،ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندرکیسز کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کے اندر  ابہام پیدا ہوا کہ اوگرا اور  پیٹرولیم ڈویژن کی کیا ذمہ داری ہے، پیٹرولیم ڈویژن اوگرا پر ذمہ داری ڈالتا تھا، ہمیں اس ابہام کو ختم کرنا ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا جو مافیا عوام کا پیسہ نکال رہا ہے وزیراعظم ان کو بالکل نہیں جانے دیں گے، وزیراعظم کی طرف سے مافیا کو پیغام ہے کہ ان کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.