hookup Suplee PA pregnant hookup st louis hookups reddit hookup Uniondale hookup Colmar 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول اب مولانا کے حصے کا مہنگا کیا گیا: حافظ حسین احمد

جے یو آئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے شہباز شریف، پھر زرداری اور اب مولانا کے حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں رہنما جے یو آئی پاکستان حافظ حسین احمد نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شب خون مارا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سینیٹ میں احتجاج کیا گیا۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پیٹرول بم گرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول سے زیادہ عوام کے لیے ڈیزل اہم ہے، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

جے یو آئی پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل سے ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے منسلک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.