پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی قیمتوں سے منسلک ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے 12 عناصر ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم سے اتفاق نہیں کرتا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے 9 عناصر کا تعین اوگرا کرتا ہے، حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے 12 عناصر پر کنٹرول نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ہے، اگر نظام بنانا ہے تو قیمتوں کے عمل کو ڈی ریگولیٹ کرنا پڑے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافہ ان کا حق ہے، حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو ان کا حق دیا ہے، ماضی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو جو منافع ملتا رہا وہ بہت کم تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کے ناپ تول میں چوری ہوتی ہے۔
Comments are closed.