
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، پاکستان میں نہیں کی جا رہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنا عوام کا استحصال ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.