وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم مکمل مداوا نہیں کر سکتے مگر زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں، 8 کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو وظیفہ دیا جائے گا،وظیفہ دینے کے باعث 28 کروڑ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیے جائیں گے، بےنظیر انکم سپورٹ کے صارفین کو اس دفعہ ڈبل پیسے ملیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خان صاحب نے جس طرح سبسڈی دی حکومت دیوالیہ ہوجاتی، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مئی میں پیٹرول بڑھایا ہے، مناسب نہیں ہوگا کہ چند دن بعد پھر بڑھا دیا جائے، مجھے نہیں لگتا ہے پیٹرول کی قیمت میں یکم جون کو اضافہ ہوگا، بجلی کی قیمت بڑھانے کی کوئی سمری ہمارے پاس نہیں آئی، اس بار آئی ایم ایف سے نجکاری پر بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا، معاہدے کے بعد بورڈ میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف سے کہا پروگرام کی توسیع کردیں اور اس میں 2 بلین ڈالر اور ڈال دیں، آئی ایم ایف کو 5 ارب ڈالر کا کہا ہے امید ہے چار ارب ڈالرز ہو جائے گا۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اسی مالی سال میں ایک بلین سے زیادہ ورلڈ بینک سے مل جائیں گے، ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک سے بھی پیسے ملیں گے، ملک ہو گا تو سیاست بھی کر لیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نیا مینڈیٹ لے کر آئے تو آئی ایم ایف کے شاید نئے پروگرام میں جائیں، ابھی ہم آئی ایم ایف کے پہلے والے پروگرام کو جاری رکھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، جو آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے، 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے، موبائل نمبر 786 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔
انہوں نے کہا کہ شادی شدہ خواتین اسیکم کے تحت ایس ایم ایس کریں، ہمارے خیال میں ایک لاکھ چالیس ہزار گھرانے ہیں، ایک پاکستانی اوسط 5 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتا ہے، آئندہ سال اس اسکیم کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ذاتی سامان اگر آپ لے کر آرہے ہیں تو اس پر کوئی روک نہیں ہوگی، اگر آپ 10 کلو چاکلیٹ یا 100 بوتلیں پرفیوم کی لارہے ہیں تو وہ ذاتی استعمال کیلئے نہیں، ہم پرسنل سامان لانے والوں کو نہیں روک رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےاعلان کیا کہ 40 روپے کلو آٹا یوٹیلٹی اسٹور پر دیں گے۔
آئندہ ہفتے چین کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: بجٹ 10 جون کو آئے گا، مفتاح اسماعیل
Comments are closed.