آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریقہ کار غیر پائیدار قرار دیتے ہوئے ملک میں تیل بحران کا امکان ظاہر کردیا۔
اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان ہونے والے اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز نے کہا کہ مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خرید کر سستی کیسے دیں؟ مہنگے اور سستے کے بیچ کا فرق کب اور کون دے گا؟ کوئی گارنٹی تو دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز قیمتوں کا فرق برداشت کرلیں بعد میں ادائیگی کردیں گے، حکومت پرائس ایڈجسٹمنٹ میکانزم تیار کررہی ہے۔
Comments are closed.