جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی اتحادی حکومت نے عوام کو پہلا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم کرنے کی  سفارش کردی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا، جو آئندہ 15 روز تک نافذ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  تاجر تنظیموں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 20 فی صد کمی کا مطالبہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 ، 10 روپے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔ حکومت کی طرف سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے سے کم کرکے214.80 روپے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے سے کم کرکے227.80 روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسی سے کم کرکے171.83 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 179 روپے سے کم کرکے169 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.