بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ 

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 33 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 196 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 34 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 191روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.