بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

حکومت نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا۔

پیٹرول  2 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے بڑھا دی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 235 روپے 98 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 10 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 210 روپے 32 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.