حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم مار گرادیا، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔
Comments are closed.