جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے زائد ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد  ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.