رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ملک میں غیر معمولی صورتِ حال حکومت سے فوری طور پر غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہے۔
زر مبادلہ کے ذخائر کی بچت کیسے کی جائے؟ ملک و قوم کو معاشی مشکلات سے کیسے نکالا جائے؟
سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کئی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
تجاویز ہیں کہ ہفتے کو سرکاری دفاتر میں چھٹی، 3 دن ورک فرام ہوم اور اتوار کو شہروں میں کاروں کے داخلے پر پابندی لگادی جائے۔
ان تجاویز پر عمل سے یومیہ 20 فیصد تک توانائی کی بچت کا امکان ہے، کورونا کے دنوں میں یومیہ 4 سے ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوتی رہی ہے۔
Comments are closed.