پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی86 روپے71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دستاویز نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری گزشتہ روز پھر مسترد کی ہے۔
Comments are closed.