پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کر دیا گیا۔
یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے مہنگا کرنے کی سمری آئی تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اوگرا کی طرف سے ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری بھی موصول ہوئی تھی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.