بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیوٹن یوکرین تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کیلئے تیار

روسی صدر پیوٹن یوکرین تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

صدر پیوٹن کے مطابق روس پیچیدہ مسائل کے سفارتی حل کیلئے براہ راست، ایماندارانہ مذاکرات کو ہمیشہ تیار ہے۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس کے مفادات، شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر بات نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ یوکرین سے کشیدگی پر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روس کے کئی اداروں اور شخصیات پر مالی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کے یوکرین پر حملے کی شروعات ہیں، روس سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو حدود کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرین کا ایک بڑا حصہ الگ کرنے کا اعلان، روسی حملے کا آغاز ہے، یوکرین کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.