پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے۔ 

روس میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر نے واشنگٹن سے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے اس معاملے میں کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر کے مطابق بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے۔ 

جو بائیڈن نے کہا روس کی صورتحال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ روس میں کچھ بھی ہو ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.