روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک نئی وائرل ویڈیو نے ان کی صحت کے بارے میں ایک بار پھر بین الاقوامی میڈیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
کریملن میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے پیوٹن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دنیا کے طاقتور آدمی ولادیمیر پیوٹن کو کپکپاتے ہوئے اور پوڈیم پر کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک خبر رساں ادارے نے اس ویڈیو کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’پیوٹن کے ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی خرابیٔ صحت کی وجہ سے عوامی تقاریب زیادہ دیر روکنے سے گریز کریں‘۔
خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنی صحت کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اور جب سے روس نے یوکرین میں مداخلت کی ہے، یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں۔
گزشتہ ماہ روسی صدر سے قریبی تعلقات رکھنے والے ایک روسی اولیگارچ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ’پیوٹن بلڈ کینسر کا شکار ہیں‘۔
جبکہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کے لیےان کے باڈی گارڈز نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے گارڈز بیرون ملک دوروں پر ان کے فُضلے کو بھی جمع کرتے ہیں۔‘
رپورٹ میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ’پیوٹن کے باڈی گارڈز ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ بے احتیاطی برتنے سے روسی صدر کی صحت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات سامنے آسکتی ہیں اور ان معلومات کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے‘۔
ذرائع کے مطابق، پیوٹن بین الاقوامی میڈیا پر یہ تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ وہ روس پر غیر معینہ مدت تک حکومت کریں گے تاکہ اقتدار کی تبدیلی سے وابستہ کسی بھی افراتفری کو پھیلنے سے روکا جا سکے‘۔
Comments are closed.