دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ کی موت پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک طیارہ حادثے میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے گروپ، ویگنر کے چیف، یوگینی پریگوزین کی موت واقع ہو گئی تھی جس کی تصدیق روسی حکام کی جانب سے کی گئی تھی۔
یوگینی پریگوزین کی موت پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ’ویگنر کے چیف کی موت کو اِن کی توقع سے زیادہ وقت لگا، تھوڑا چانس ہے کہ یہ ایک نفسیاتی خیال ہو۔‘
ایلون مسک کا یہ ردِ عمل ایک ایکس (ٹوئٹ) صارف کی پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا، ایکس صارف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ ’اس میں زیادہ وقت نہیں لگا۔‘
واضح رہے کہ رواں سال جون کے ماہ میں ویگنر چیف ماسکو کی فوجی قیادت کو گرانے کے لیے اپنی افواج کے ساتھ روس میں داخل ہوا تھا، روسی صدر پیوٹن نے اپنے خلاف ہونے والی اس بغاوت کو ’غداری‘ قرار دیا تھا۔
Comments are closed.