نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے آنے والے مہینے مشکل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن موسم سرما میں یوکرین کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہمیں روسی فوج کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔
نیدرلینڈز میں ڈچ وزرائے خارجہ اور دفاع سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ روس سے بات چیت کے لیے شرائط یوکرین کو طے کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس سے مذاکرات میں ہمیں یوکرین کی حمایت کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روس کو سمجھنے میں غلطی نہیں کرنی چاہیے، روس نے اب بھی یوکرین کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، ہمیں یوکرین کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔
Comments are closed.