روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
صدارتی انتخابات کا عمل اگلے سال پندرہ سے سترہ مارچ تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب جنوبی ایشیا میں اہمیت رکھنے والے تین ملک نئے سال 2024 میں قومی انتخابات کے معرکے میں داخل ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں نواز شریف، بھارت میں مودی اور بنگلہ دیش میں حسینہ واجد وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
نواز شریف چوتھی، نریندر مودی تیسری اور حسینہ واجد 6 ویں ٹرم کیلئے میدان میں سرگرم ہیں۔
حسینہ واجد اور نریندر مودی کے اقتدار کا تسلسل ان کے ملکوں میں مضبوط جمہوریت کی عکاس ہے ان تینوں ممالک میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
Comments are closed.