بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیوٹن جلد یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اس سے متعلق اہم قدم اٹھا سکتے ہیں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان  نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن سے گفتگو میں اندازہ ہوا کہ وہ یوکرین جنگ کاجلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے سے متعلق اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔

ترک صدر کے مطابق یوکرین اس ماہ اپنا بہت بڑا علاقہ روسی قبضے سے واپس لینے میں کامیاب ہوا ہے۔ روس کے لیے صورتِ حال خاصی پریشان کن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 200 قیدیوں کا جلد تبادلہ ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.