کریملن کے مطابق روس کے صدر پیوٹن، فرانسیسی صدر میکروں اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے درمیان فون پر یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
جرمن حکومت کے عہدیدار نے کہا ہے کہ فون پر رابطے میں اولاف شولز اور میکروں نے پیوٹن سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
دونوں سربراہوں نے پیوٹن کو بتایا کہ یوکرین جنگ کا حل بات چیت سے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین میں جنگ جلد از جلد رک جائے گی۔
چینی وزیرخارجہ نے فریقین کو پرسکون رہنے اور یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے پہلی بار یوکرین کی صورتحال کو”جنگ” قرار دیا، چین نے یوکرین پر روس کی کارروائی کو ’حملہ‘ کہنے یا اس کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔
Comments are closed.