ملکی مستقبل اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق عمران خان کے نئے بیانیے پر ملک بھر میں شدید ترین ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پیمرا نے پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے اور ایٹمی صلاحیت چھن جانے سے متعلق عمران خان کے بیان کو قومی سلامتی کے منافی قرار دے کر دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر عمران خان نے ہر حد پار کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں، قوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادے قبول نہیں کرے گی۔
Comments are closed.