جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہر پر نوٹس لے لیا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہر پر نوٹس لے لیا۔تمام چینلز کو ایسی تمام نشریات سے روک دیا ہے جس کی آڑ میں جوئے کی تشہر ہو۔

اس حوالے سے پیمرا نے نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پیمرا بھی وزرات اطلاعات اور نشریات کے زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے، کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری اسپورٹس چینل پر جوے کی کمپنیوں کے اشتہار نشر کیے گئے تھے۔

پیمرا کے اس ہدایت نامے کے بعد پاکستا ن میں ملبرن ٹیسٹ کی نشریات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اگر معاملہ حل نہ ہوا تو پرائیوٹ اسپورٹس چینلز پر بھی اس میچ کی نشریات ناممکن ہوجائے گی۔

سرکاری اسپورٹس چینل پابندی کے سبب ملیبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں کرسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.