پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023ء کی منظوری تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پیمرا ترمیمی بل 2023ء تاحال وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر نہیں پہنچا ہے بلکہ پارلیمانی امور کی وزارت میں ہی اٹکا رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے پیمرا ترمیمی بل سمیت 8 بل 10 اگست کو وزیراعظم آفس بھیجے تاہم قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل ہونے کے باعث اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط نہیں کیے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہی پیمرا ترمیمی بل پر دستخط کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ہی پیمرا ترمیمی بل 2023ء نیا قانون بنے گا۔
پیمرا ترمیمی بل 2023ء اب نگراں وزیراعظم اور پھر صدر کے دستخطوں کا منتظر ہے، یہ بل میڈیا مالکان، ایڈیٹرز، یونینز، وزارت اطلاعات سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا متفقہ بل ہے۔
Comments are closed.