پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں شامل ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کی گئی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پیمرا ایکٹ کو آزادیٔ اظہار کے بنیادی حق پر حملہ قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجوزہ پیمرا ترمیمی ایکٹ میں ’ڈس انفارمیشن‘ کی تعریف طاقتور گروہوں کی جانب سے معلومات کو کنٹرول اور سنسر کرنے کی براہ راست کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔
Comments are closed.