برطانوی شخص نے پولیس کو فون کرکے شکایت کی کہ وہ اپنے پیزا کی ڈیلیوری کے لیے 30 منٹ سے انتظار کر رہا ہے۔
ہم سب اپنے کھانے کے وقت پر پہنچنے کا انتظار کرتے ہیں، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہم ریسٹورنٹ کو کال کرتے ہیں تاہم، ایک شخص نے اپنے کھانے کے لیے 30 منٹ انتظار کرنے کے بعد پولیس کو فون کرنے کا فیصلہ کیا۔
برطانوی شخص نے پولیس کو فون کرکے شکایت کی کہ وہ اپنے پیزا کی ڈیلیوری کے لیے 30 منٹ سے انتظار کر رہا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ سنجیدہ تھا یا یہ سب مذاق کا حصہ تھا لیکن برطانوی پولیس اس کال سے خوش نہیں تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسیکس پولیس نے شہریوں کے لیے 999 ہیلپ لائن جاری کی جس پر کال کرکے شہری اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں لیکن برطانوی شہری نے اس کا استعمال غیرسنجیدہ مسئلے کے لیے کیا۔
اس حوالے سے ایسیکس پولیس کے چیف نے کہا کہ ’میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نئی ہیلپ لائن کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا۔‘
انہوں نے پیزا ڈیلیوری کی تاخیر سے متعلق کال کرنے والے شخص کے لیے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ’999 پر کال کرنا ایک آخری حربہ ہونا چاہیے اور آپ کو یہ سروس صرف اس صورت میں استعمال کرنی چاہیے جب آپ کو کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینی ہو جس کے لیے فوری پولیس کی ضرورت ہو۔‘
Comments are closed.