کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کنگری ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے سربراہ مسلم لیگ فنکشنل (پیر پگارا) پیر سید صبغت اللّٰہ شاہ سے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی تعزیت کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، قیامِ پاکستان میں پگارا خاندان نے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔
میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر پگارا سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں، کل کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہو گا۔
Comments are closed.