وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند کیئے گئے تمام پرائمری اسکول اور جامعات پیر یکم فروری سے کھل جائیں گی۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب کیئے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔
انہوں نے بدعنوانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ کرپشن ہائی گریڈ پر رہی ہے، لوٹ مار کا دور ختم ہو چکا ہے، احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.