پیر کا دن دنیا بھر میں گرم ترین دن رہا جبکہ اس سال گرمی کے مزید ریکارڈز ٹوٹنے کا بھی امکان ہے۔
امریکی قومی مرکز ماحولیاتی کے مطابق پیر کا دن عالمی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا گرم ترین دن تھا، اوسط عالمی درجہ حرارت 17.01 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
امریکی قومی مرکز ماحولیاتی کے مطابق اگست 2016 میں عالمی درجہ حرارت 16.92 سینٹی گریڈ تھا، دنیا بھر میں ہیٹ ویوز چھائی ہوئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ چین میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ہیٹ ویو جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی افریقا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا جبکہ انٹارکٹیکا میں اس وقت موسم سرما میں غیرمعمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت ہے۔
Comments are closed.