پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے اجرا کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوئی ہے، پیر تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ٹکٹس کا اعلان کر دیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ میں منظور کی گئی قرارداد کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں، ہمارا مؤقف ہے الیکشن بروقت ہونا چاہیے، تحریک انصاف پُرامید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایک آدھ سیٹ پر اگر کسی پارٹی سے کوئی کمٹمنٹ ہوئی تھی تو وہ ہمارے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل پبلش کروانا کوئی بڑی بات نہیں کوئی بھی کرواسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا تحریر کردہ آرٹیکل اچھا تھا، بار ہا کہہ چکا ہوں ہماری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں۔
Comments are closed.