بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیر تک پاور اور گیس سیکٹر میں بہتری آئے گی، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیر تک پاور اور گیس سیکٹر میں بہتری آئے گی، سوئی سدرن کی گیس فیلڈ کی تین دن پہلے مرمت مکمل ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ تربیلا ڈیم صرف 20 سے 30 فیصد صلاحیت پر چل رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سپلائی کم ہوئی تھی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ایل این جی کی پلاننگ نہیں تھی، اس لئے فرنس آئل خرید رہے ہیں، قطر سے مہنگی ایل این جی خریدی تو پرچہ درج کریں۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا میں پانی کی کمی کے باعث صرف 20 فیصد پیداوار ہو رہی تھی۔

حماد اظہر نے کہا کہ توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں، دو تین روز بجلی کی بندش پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر گرمی میں فرنس آئل پر پاور پلانٹ چلائےجاتے ہیں، بجلی کی ترسیل ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی کی ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ فرنس آئل پر پاور پلانٹس کا صرف چوتھا حصہ چل رہا ہے، 40 فیصد آر ایل این جی سسٹم میں واپس آچکی ہے، آئندہ دو، تین روز میں صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 15 سو سے 6، 7 سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اس وقت پیک ڈیمانڈ ہے، اس سے پہلے اتنی ڈیمانڈ نہیں تھی، اس وقت ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے کیونکہ انڈسٹری بھی زوروں پر چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.