جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

پیرو میں قدیم باشندوں نے 70 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 70 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تمام افراد کو کشتیوں میں سفر کے دوران ایک کمیونٹی گروپ نے حراست میں لیا۔ 

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں برطانیہ، امریکا، فرانس، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں۔ 

اس معاملے پر قدیم کمیونٹی گروپ کا کہنا ہے کہ دریا میں تیل کا رساؤ روکنے کے لیے حکومت اقدامات نہیں کر رہی۔ 

پیرو کے دریائے ایمیزون اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے قدیم گروپ کے مطابق ان غیر ملکیوں کو احتجاجاً حراست میں لیا گیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.