پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

پیرو: سونے کی کان میں آگ لگ گئی، 27 افراد ہلاک

پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق یہ پیرو میں کئی دہائیوں میں کان کنی کے دوران پیش آئے حادثوں میں سب سے بدترین حادثہ ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 2 افراد کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے، تاہم مزید کسی کے زندہ بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جا رہی۔

پیرو کے علاقے اریکیپا میں واقع لا اسپرانزا نامی سونے کی کان کے اندر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 کے قریب ماہر ریسکیو کارکنوں نے کان سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔

کان میں لگنے والی آگ کے شعلے اور نکلتے دھویں کو دور دور تک دیکھا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر (330 فٹ) نیچے کام کر رہے تھے۔

جاری کیے گئے بیان میں علاقائی حکام نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے قریب ترین پولیس اسٹیشن 90 منٹ کی دوری پر جبکہ قریبی شہر سے کئی گھنٹے کے فاصلے پر تھا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ پیرو دنیا کے سب سے بڑے سونا پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، جو ایک سال میں کان کنی کے ذریعے 100 ٹن سے زیادہ سونا نکالتا ہے جو پوری دنیا کی سالانہ سپلائی کا 4 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.