بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیرس: پولیس کا منشیات استعمال کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا

فرانسیسی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پیرس پولیس نے کریک کوکین استعمال کرنے والوں کے کیمپ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کریک کوکین کے کیمپ کے خلاف کریک ڈاؤن چیف کمشنر کی زیر نگرانی میں شمال مشرقی علاقے میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران کریک کوکین کے کیمپس نے سیکڑوں باشندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جس کے باعث فرانس میں جرائم اور عدم تحفظ کی شرح میں اضافہ ہوا۔

کریک ڈاؤن کے دوران تین سے پانچ سو افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بار ختم ہونے والے کیمپ کو کہیں اور قائم کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پیرس میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم اقدام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.