منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

پیرس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے تحت محفل میلاد

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے پیری فیت کی فضا حضور نبی اکرم ﷺ کے اسم گرامی سے گونج اٹھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو کی زیر صدارت راول ہال پیری فیت میں خواتین کے لیے ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ 

میرِ محفل کے فرائض قائم مقام سفیر محترمہ حذیفہ خانم نے انجام دیے۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے روح پرور اجتماع میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محترمہ شمیم ظہور نے حاصل کی۔ 

بعدازاں خواتین اور بچیوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ہادی بر حق سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا۔ والنٹیر کی معروف خواتین  عالم دین نازیہ عباسی نے نہایت جامع اور پر تاثیر بیان پیش کیا۔

آخر میں سلام و درود شریف کے بعد نازیہ عباسی نے دعا کروائی۔

اس موقع پر شاعرہ ممتاز ملک، شاز ملک، نازیہ عباسی، ستارہ ملک، شمیم ظہور، فرحت اورنگ زیب، شبانہ انور اور ارم عثمان کو سفیر پاکستان نے بےنظیر بھٹو ایوارڈ دیا۔ 

صائمہ بابری، نبیلہ آزو، آفرین، نمرہ، کنول رانی، فردوس شفقت گجر، سمیرا گروپ، شانیلہ مظہر ملک، ثمینہ نعیم، صدف راجہ، ثریا ارشد، فرح، صبا زرینہ سلیم،  شہناز قریشی، ناہیدہ رستم، عربن مراکش کو سفیر پاکستان محترمہ حذیفہ خانم اور دیگر کی جانب سے تحائف تقسیم کیے گئے۔ 

آخر میں میزبان معروف سماجی  شخصیت راجہ علی اصغر کی جانب سے شاندار عشائیہ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.