پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ ایک پروپیگنڈہ ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُر عزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور مسلح افواج اور شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیسک کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ملک سے آنے یا جانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل دور کرنے کے لیے اپنے دفتر میں ایک مخصوص ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں۔
اس کے ساتھ ہی تقریب میں سفیر عاصم افتخار احمد اور سفارتخانے کے تمام افسران نے بھر پور شرکت کی۔
سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ممبران کی نمایاں کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم فرانس اور پاکستان کی ترقی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے فورم کے گزشتہ 2 سالوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
راجہ علی اصغر نے خطاب کرتے ہوئے فردں فردں شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کا آغاز قاری فاروق آحمد فاروقی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا دیگر مقررین میں نعیم چوہدری، یاسر قدیر ، ایم اے صغیر ، بانی چیرمین فورم حاجی محمد اسلم ،سٹیج سیکرٹری عتیق الرحمن، جبکہ اختتامی دعا سید عرفان شاہ بخاری نے کرائی.
بعدازاں کمیونٹی نے مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر کے ہمراہ مل کر بزنس فورم کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اور شرکا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.
Comments are closed.