whisper hookup black gay hookup hookup Suplee PA hookup Roosevelt New Jersey cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیرس میں مقبول ہوتا بلیوں کا پُرتعیش ہوٹل

پیرس میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جہاں صرف آپ کی بلیاں ہی ٹھہر سکتی ہیں لیکن بکنگ آپ کو پہلے سے کروانی پڑے گی۔

عالمی وباء کورونا کی وائرس کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیاحت ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی پیرس میں قائم بلیوں کا ہوٹل بھی مکمل طور پر ریزرو ہوچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق (Arbre a Chats) یعنی ’’کیٹسٍ ٹری‘‘ (Cats’ Tree) نامی ہوٹل میں بیک وقت 24 بلیوں کے ٹھہرنے کی گنجائش ہے۔

اگر بلیاں چاہیں تو ان آرام دہ اور پُرتعیش کیوبیکلز کو کسی دوسری بلی کے ساتھ شیئر بھی کرسکتی ہیں۔

ہوٹل کے مالک ویرونیکا کولسن (Veronica Colson) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے برعکس، رواں سال ہم فروری کے آخر سے اگست تک کے لیے مکمل طور پر پہلے ہی بُکڈ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں بلیوں کو مکمل آزادی ہے، بلیاں جو چاہیں وہ کرسکتی ہیں اور ان کے مالکان بے فکر ہوکر سیر و تفریح میں مشغول رہ سکتے ہیں۔

بلی کو ہوٹل میں چھوڑنے کی غرض سے آنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جہاں اپنی بلیوں کو بے فکر ہوکر چھوڑ سکیں۔

ہمیں یقین ہو کہ ان کی دوائی اور علاج وقت پر ہو جائے گا اور یہ تمام سہولیات اس ہوٹل میں میسر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں بلیوں کا اچھی طرح خیال رکھا جاتا ہے، انہیں کھانے پینے کے علاوہ ان کے مساج اور برش کا بھی خیال کیا جاتا ہے۔

ویرونیکا کولسن نے بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ ہفتے میں دو بار بلیوں کے مالکان کو ان کی بلیوں کی تصاویر پیغام کے ساتھ ارسال کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ ان کی بلیاں دوسری بلیوں کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کے بچے سمر کیمپ میں ہوں اور آپ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کیسے ہیں، انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں وہ ٹھیک تو ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.