منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

پیرس میٹرو اسٹیشن پر خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی، پولیس فائرنگ سے شدید زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون نے کہا تم سب مرو گے۔ جس کے بعد خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی۔

خاتون کے خود کو پولیس کے حوالے نہ کرنے پر پولیس نے خاتون پر فائرنگ کی جس سے خاتون زخمی ہوگئی، تلاشی لینے پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔

زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.